پڑھے لکھے افراد کیلئے خوشخبری، سی پیک انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

پڑھے لکھے افراد کیلئے خوشخبری، سی پیک منصوبے کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان، اپلائی کیسے ہوگا جانیے تفصیلات

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے نوجوانوں کے لیے سی پیک انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا ، 3 ماہ کی مدت کے لیے سی پیک اتھارٹی میں رہ کر تجربہ حاصل کریں اور ساتھ میں وظیفہ بھی حاصل کریں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کاآغازکردیا گیا ہے، انٹرن شپ کےآغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے، انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے، نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، پہلی انٹرن شپ کا بروشر جاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔

اس انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لیے امیداوار کا30 سال سے کم ہونا لازمی ہے۔
کسی بھی مضمون میں بیچلر ڈگری کا ہونا لازمی ہے۔
انٹرن شپ پروگرام کے لیے کسی قسم کے تجربے کی ضرورت نہیں۔
تحقیق کے شعبے میں مہارت رکھنے والے نوجوان جو لکھنے میں مہارت رکھتے ہوے وہ اپلائی کر سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر100 لوگوں کو انڑن شپ میں شامل کیا جائے گا۔

ماہانہ رقم کی صورت میں وظیفہ دیا جائے گا۔
مختلف شعبہ جات اور انڈسٹریز میں انٹرن شپ کرائی جائے گی۔

خواہشمند افراد منگل 18 اگست تک  www.cpecauthority.gov.pk  پر اپلائی کر سکتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >