لاہور کے ٹریفک وارڈن نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی

لاہور کے ٹریفک وارڈن نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی

وطن سے محبت ہو تو ایسی ہو، لاہور کے ٹریفک وارڈن نے حب الوطنی کی ایک مثال قائم کردی ہے۔

جشن آزادی کو جوش و خروش سے منانے والی قوم میں چند افراد اس مادر وطن کے پرچم کو آزادی کی تقریبات منانے کے بعد کسی بے کار چیز کی طرح لاپرواہی سے ادھر ادھر رکھ دیتے ہیں یا پھینک دیتے ہیں۔

لاہور کی ایک شاہراہ پر بھی ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے کو ملا جہاں سڑکوں کے بیچوں بیچ پڑے پرچم کو دیکھ کر اسی سڑک سے گزرتے ٹریفک وارڈن سے رہا نہیں گیا انہوں نے اپنی موٹر سائیکل روکی اورسڑک پر رواں دواں ٹریفک کے درمیان سے جاکر اس پرچم کو زمین سے اٹھا لیا۔

ٹریفک وارڈن نے پرچم کو اٹھا کر پہلے ہاتھوں سے صاف کیا، پھر چوما اور اسے تہہ کرکے جیب میں رکھ لیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >