یہ لوگ آئینی عدالت کو آسان کیوں لیتے ہیں؟اسلام آبادہائیکورٹ فیصل واوڈا پر برہم

یہ لوگ آئینی عدالت کو آسان کیوں لیتے ہیں؟اسلام ہائیکورٹ فیصل واوڈا پر برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کیا اخبار میں اشتہار جاری کر دیں؟ یہ لوگ عدالت کو اتنا غیر سنجیدہ کیوں لیتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے ایڈووکیٹ میاں فیصل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن اور وفاق کے نمائندے پیش ہوئے لیکن فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیس میں طلبی کا دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران میاں فیصل ایڈوکیٹ کی جانب سے خالد جدون عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عدالت میں جواب جمع نہیں کروایا اور نہ ہی عدالت میں ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہو رہا ہے، جس پر عدالت نے فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سترہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔

    • پاکستان کی خستہ حالی کی بنیادی وجہ پاکستان کی عدالتیں ہیں.
      جس ملک میں عدالتیں جانبدار ہوں وہاں کبھی ترقی نہیں ہو سکتی.

      .

      • کیا عدالتوں سے انصاف عوام کو مل رہا ھے 30 /30 سالوں کے مقدمے لوگ بھگت رھے ھیں اور چوروں ڈاکوؤں کے لیئے عدالتوں سے چھٹی والے دن بھی ریلیف حاصل ہو جاتا ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >