پشاور بی آر ٹی میں نسوار کے استعمال پر پابندی، نسوار کے انبار لگ گئے

پشاور بی آر ٹی میں نسوار کے استعمال پر پابندی، تلاشی کے بعد نسوار کے انبار لگ گئے۔

خیال رہے کہ بی آرٹی کی لانچنگ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پر سفر کے دوران نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

انتظامیہ کے اس حکم کے بعد بی آر ٹی پشاور کے سٹیشنوں پر سیکیورٹی کا عملہ تمام مسافروں کی تلاشی لیتا ہے اور اگر کسی سے نسوار، لائٹر، بلیڈ یا چاقو وغیرہ برآمد ہو جائے تو اسے اسی جگہ پر رکھ لیا جاتا ہے اور اس کے بعد مسافر کو سفر کی اجازت دے دی جاتی ہے۔

شہریوں کے مطابق یہ عمل اس لحاظ سے بہترین ہے کہ یہ بس میں سفر کرنے والے دیگر مسافروں کے حقوق کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ ہے اور ویسے بھی کسی کو عوامی مقامات پر ایسی چیزوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

سٹیشن منیجر کے مطابق مسافروں سے یہ چیزیں لے کر رکھ لی جاتی ہیں اور جب کوئی مسافر واپس اسی سٹیشن پر آجائے اور اپنی چیز کا مطالبہ کرے تو اس کو یہ چیز واپس کر دی جاتی ہے۔ اس عمل کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس ڈبے رکھ دیئے گئے ہیں جو کچھ ہی دیر میں بھر جاتے ہیں۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایسی چیزوں کے استعمال پر پہلے بھی پابندی تھی مگر مسافر ایس او پیز کو فالو نہیں کرتے تھے تاہم اس کام کے لیے اب سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جا سکے۔

سٹیشن منیجر نے مزید بتایا کہ اگر کوئی اپنی چیز واپس لینے نہ آئے تو ایسی نشہ آور اور دوسری اشیا کو بعد میں ڈسپوز کر دیا جاتا ہے۔

بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے والے مسافروں اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام لائق تحسین ہے کہ پشاور جیسے شہر میں جہاں نسوار کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہاں اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا ہے کہ نہ صرف نسوار بلکہ ہر قسم کے نشے پر عوامی مقامات پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔مسافروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر قوانین کو فالو نہ کرے تو اسے ان بسوں پر سفر کرنا ہی نہیں چاہیے۔

جبکہ کچھ مسافروں کا خیال ہے کہ اگر ایسا کیا جا رہا ہے تو اس سے بس کے مسافروں کی تعداد متاثر ہو گی اس کی بجائے بس میں ڈسٹ بن لگانی چاہیے تاکہ اگر کوئی نسوار استعمال بھی کرتا ہے تو وہ اس کو اس کوڑے دان میں پھینکے۔

  • آوے خانہ خراب! پشاور کی نئی بسوں میں نسوار کھانا اور تھوکنا منع ہے
    اور اگر آپ نے غلطی سے نسوار منہ میں ڈال لی ہے تو پلیز کسی چھوٹے سے پلاسٹک
    بیگ میں تھوکئے …اور جاتے ہوے سیٹ کے نیچے یا پھر ساتھ بیٹھے مسافر کے کوت کی
    جیب میں چپکے سے ڈال دیجئے .
    یہ بسیں آپکی ہیں اور انہیں صاف رکھنا بھی آپکی ذمہداری ہے…..آپکے تعاون کا
    شکریہ …..محمود خان
    خیبر پختون خواہ
    خوچہ کیوں کھاتے ہو نسوار خواہ مخواہ.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >