ایڈیشنل آئی جی کا نئے آئی جی پنجاب کے ساتھ کام کرنے سے انکار

آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے پولیس میں ہلچل، ایڈیشنل آئی جی کا نئے آئی جی پنجاب کے ساتھ کام کرنے سے انکار

نئےآئی جی پنجاب کی تعیناتی سے پنجاب پولیس میں ہلچل مچ گئی، ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی انعام غنی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، ایڈیشنل آئی جی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے حکام کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین کی جانب سے حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب انعام غنی مجھ سے جونیئر ہیں لہٰذا میں ان کے ماتحت کام نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب انعام غنی کے انسپکٹر جنرل آف پنجاب تعینات ہونے کے بعد جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ خالی ہو گئی ہے، انعام غنی کے نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعلی نے تین افسران کا پینل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔

  • جس طرح آرمی میں آگر جونئیر کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ دیا جاتا ھے تو سینئر جرنل ریٹائرڈ ہو جاتا ھے اس طرح سے پولیس میں بھی ہونا چاہئے اس سینئر بندے کو بھی استعفیٰ دے کر ریٹائرڈ ہو جاتا چاہیے

  • میڈیا کبھی آچھے افسران کو آگے نہیں آنے دے گا عثمان بزدار کا جب نام آیا تھا تو میڈیا نے اس پر 6 قتل کا الزام لگا دیا تھا اور پھر سب جھوٹ ثابت ہؤا
    اس نئے آئی جی پر بھی شاید نونی لیگ نے جھوٹے مقدمات درج کرانے ہوں کیونکہ پنجاب پولیس گزشتہ 40 سالوں سے نونی لیگ مافیاز کے زیر تسلط رہی ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >