امریکہ کی400 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پاکستانی بھی شامل

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کرنے والے امریکی جریدے فوربز کی جانب سے رواں سال کی 400 امیر ترین امریکی شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں واحد پاکستانی شاہد خان کا نام بھی شامل ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں رواں سال بھی پہلے نمبر پر ایمیزون کے سی ای او جیف بزوز ہیں، جن کے اثاثوں کا مجموعی تخمینہ 179 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، 111 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس دوسرے اور 85 ارب ڈالر کے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ امریکہ کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فوربز کے مطابق منافع کے لحاظ سے رواں سال ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلان مسک کی دولت میں سب سے زیادہ شرح کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، جس کی دولت میں گزشتہ برس کی درجہ بندی کے مقابلے میں 242 فی صد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 520 فیصد اضافے نے ایلان مسک کی دولت میں 48 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ کیا، رواں سال ان کا نمبر ساتواں ہے جبکہ گزشتہ سال وہ 19.9 ارب ڈالر کے ساتھ 23 ویں نمبر پر تھے ۔

امریکہ کی400 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پاکستانی بھی شامل

فوربز کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں واحد پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان انجنئیر ہیں، جو 7اعشاریہ 8 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ اس فہرست میں 66 ویں نمبر پر ہیں، شاہد خان  سولہ سال کی عمر میں امریکہ چلے گئے تھے جہاں ان کے پاس 500 ڈالر اور جہاز کی ٹکٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا۔

پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان نے 1980 میں گاڑیوں کے پرزوں کی کمپنی فلیکس این گیٹ اپنے پرانے مالک سے خریدی، شاہد خان کی شہرت کی وجہ ان کا ڈیزائن کیا گیا ایک پیس کا ٹرک بمپر ہے، اس وقت ان کی کمپنی کے 64 پلانٹ اور ان میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 24 ہزار ہے، اس کے علاوہ نیوز چینل کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے کلبز کے بھی مالک ہیں۔

400 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں امریکی صدر کو گزشتہ سال کی پوزیشن سے 16 درجے نیچے آنا پڑا، کیونکہ امریکی صدر کی برانڈنگ اس وقت زوال کا شکار ہے اور اب ان کے ریئل اسٹیٹ ڈیولپرز نے بھی ان کا نام استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے، گزشتہ سال امریکی صدر کے اثاثوں میں بہت تیزی سے کمی واقع ہوئی جو رواں سال بھی برقرار رہی، جس کی وجہ سے امریکی صدر 400 کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر ہیں۔

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باوجود امریکا کے ارب پتیوں کی دولت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال امریکی ارب پتیوں کی دولت میں مجموعی طور پر 8 فیصد اضافہ ہوا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >