‘اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے’،امریکی سفارتخانہ

امریکی سفارتخانے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے زیادہ تر واقعات اسلام آباد کے سیکٹر جی 6، 7، ایف 6 ، 7 اور ایف 10 میں ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 اور آئی 10 میں بھی جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیاں ، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں بھی چھینی جا رہی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیمتی اشیاء لے کر باہر نہ نکلیں، مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں اور بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت بھی احتیاط کریں، شہری اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات کے باعث اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں آنے جانے سے محتاط رہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اپنے ٹویٹ میں  اسلام آباد میں جرائم بڑھنے کے امریکی دعوے کی نفی کی ہے۔

  • KPK aur Nothern areas mein jab operation start howa aur waha se logo ko nikala gaya to bohat se log Islamabad aur iss k gird o nawah mein aa k shift ho gay. bohat so ne properties khareed le aur bohat se rent per rehne lag gay, bus wo din hai aur aaj ka din aap last five to 6 years ka record uthaa k dekh lein, Islamabad mein crimes b bhurh gay, fighting k incidents, traffic accidents k incidents aur sab se bari baat islamabad ko karachi aur lahore jesa bnaa dia, traffic k mamle mein,


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >