ایشیا ئی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال پاکستانی معیشت کے سنبھلنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق کوروناو ائر س کے عالمی بحران کے دوران دنیا بھر کی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی ہے، وہیں اس بحران پر قابو پانے کے بعد پاکستانی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی معاشی اصلاحات کے تحت ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں جون تک معاشی ترقی کی شرح منفی0.4 فیصد سے بڑھ کر مثبت 2 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح جو سال 2020 میں 10.7 فیصد ہے، 2021 میں کم ہوکر7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی درآمدات میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے ، زرعی شعبے کی پیداوار2.7 فیصد رہی جبکہ پاکستانی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے1240 ارب کا ریلیف پیکج بھی دیا، اس کے علاوہ حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھی 1200 ارب کا پیکج دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >