پاک فوج کا مذاق اڑانے یا بدنام کرنے پر قید اور جرمانے کا بل پیش

پاک فوج کا مذاق اڑانے یا بدنام کرنے کو جرم قرار دئیے جانے کی تجویز۔۔ قومی اسمبلی میں بل پیش

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کی جانب سے قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی بل پیش کردیا گیا جس میں فوج کا مذاق اڑانا یا بدنام کرنا جرم قرار دیے جانے کی تجویز کی گئی ہے۔

مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860ء اور مجوموعہ ضابطہ فوجداری 1898ء میں ترمیم کرنے کا بل منگل کو منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی امجد علی خان نے پیش کیا۔

ان ترامیم کے ذریعے پاکستان کی مسلح افواج یا کسی بھی رکن کا ارادتاً تمسخر اڑانے اور بدنام کرنے والے کو سزا دی جاسکے گی۔

امجد نیازی کی جانب سے پیش کئے گئے ترمیمی بل میں تجویز کیا گیا ہے مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا، وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم قرار دیا جائے گا۔

اس حوالے سے تجویز کردہ سزا کے مطابق ایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

ترمیمی بل میں مزید کہا گیا گیا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف نفرت انگیز اور تضحیک آمیز رویے کو روکنا ہے۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک آرمی کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس ترمیمی بل پر ابھی بحث ہونا ابھی باقی ہے۔

  • I am happy we have joined China, North Korea, Saudi Arabia and Iran where criticism on the Army results in imprisonment. The army is extremely sacred to us. Two years are too little for the punishment. I believe chemical castration and public hanging should be imposed on the accused if he/she criticizes our beloved Army.

    • Uk/USA main kabhi marshal law laga??? Waha ki armies logo ke grounds aur parks cheen ker apnay flats aur chawnia nahi banatay….na hi waha ki armies cement aur cereals aur properties sale kerti hai…

  • عنقریب پی ٹی آئی ایک اور بل پیش کرے گی جس میں آرمی جرنیلوں کے موتر کو ہر بیماری کے لئے ذریعہ علاج سمجھا جائے گا. اور سب سے پہلے تحریک اس کا عملی نمونہ پیش کرے گی.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >