وزیراعلیٰ نے لاہور میٹرو بس کے نئےمعاہدے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ نے لاہور میٹرو بس کے نئےمعاہدے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور میٹرو بس کے نئےمعاہدے کی منظوری دے دی، عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج ہم نے لاہور میٹرو بس کے نئےمعاہدے کی 304 روپے فی کلومیٹر کے حساب سےمنظوری دی ہے، اگر 2012 میں ہونےوالے معاہدے (368 روپے) پر ہی 8 سال میں ہونےوالی مہنگائی اور ڈالر ریٹ کے حساب سے  معاہدہ ہوتا تو لاگت 532روپے ہوتی۔

عثمان بزدار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کامیابی ہماری حکومت کی شفاف اور میرٹ پر مبنی پالیسیوں کا پھل ہے،اس معاہدے کے تحت نئی آنے والی بسیں بھی ماحول دوست اور بہتر ٹیکنالوجی کی حامل ہوں گی،جس سے لاہور کے ماحولیاتی تحفظ کی ہماری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >