راجن پور: سنگدل بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو ذبح کر دیا

راجن پور: سنگدل بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو ذبح کر دیا

پنجاب کے ضلع راجن پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو تیز دھار آلے کے وار کر کے ذبح کرکے قتل کردیا، ملزم بہن کو قتل کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔

قتل کا افسوس ناک واقعہ راجن پور کی بستی جسکانی میں پیش آیا، جس میں عباس نامی سنگدل بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر کے وہاں سے باآسانی فرار ہو گیا۔

قتل کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم عباس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >