موٹر وے واقعہ :متاثرہ خاتون کی وزیراعظم سے ملزمان کی سرعام پھانسی کی اپیل

موٹر وے سانحہ :متاثرہ خاتون نے وزیراعظم سے ملزمان کی سرعام پھانسی کی اپیل کردی

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گزشتہ ہفتے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ دونوں ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن فریحہ ادریس متاثرہ خاتون سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے بیانات کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر بھی کررہی ہیں انہوں نے اپنے تازہ ترین ٹویٹس میں بتایا کہ متاثر ہ خاتون نے دونوں ملزمان عابد اور شفقت کی شناخت کرلی ہے کہ انہی دونوں نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

فریحہ ادریس نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ دونوں مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے ان کیلئے یہی انصاف ہوگا، متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت نے عوام سے انصاف کا وعدہ کیا تھا، تو انصاف تب ہی ہوگا جب سی سی پی او کے بیان پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ سی سی پی او نے میرے شوہر، میرے بچوں اور میری ذات پر سوالات اٹھا دیئے، انہوں نے میرے خاندانی وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے، میرے خاندان نے تبدیلی کیلئے عمران خان کو الیکشن میں سپورٹ کیا، اب وہ تبدیلی انصاف کی شکل میں نظر آنی چاہیے، مجھے بہت بڑی قیمت چکانا پڑی ہے اور اگلی پوری زندگی قیمت چکانا بھی پڑے گی۔

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان درندوں کو نامرد بنادیا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >