پشاور میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل

پشاور میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل

پشاور میٹرو بس کے افتتاح سے لے کر اب تک ایک ماہ کے عرصے میں 4 بسوں میں آتشزدگی کے واقعات کے باعث بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ٹرانس پشاور کے مطابق حیات آباد روٹ کی ایک بس کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بس میں مسافر بھی سوار تھے جنہیں بحفاظت بس سے اتار لیا گیا جبکہ  فائر بریگیڈ نے آگ بجھائی ۔

ٹرانس پشاور کے مطابق ایک ماہ کے دوران بسوں میں آتشزدگی کے 4 واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے بس سروس کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے جس کے بعد تمام بسوں کا دوبارہ سے معائنہ کروایا جائے گا، اس کیلئے بس تیار کرنے والی کمپنی کی معاونت حاصل کرلی گئی ہے، جو ہر بس کی تکنیکی انسپکشن کرے گی تمام بسوں کے کلیئر ہونے کے بعد سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان نے کہا کہ ہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،آتشزدگی واقعات کی تفتیش بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا، افتتاح کے اگلے ہی روز سے سروس کو استعمال کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں، جس وجہ سے انتظامیہ نے سروس کو معطل کرکے از سر نو نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >