موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ گرفتار

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ گرفتار

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، موٹروے پر زیادتی کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار بشری بی بی کی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے ساتھ دوسری شادی ہے، گرفتار عابد کی اہلیہ بشری تحصیل تاندلیا والا فیصل آباد کی رہنے والی ہیں، بشری بی بی کی فرار ملزم عابد سے ایک بیٹی جبکہ سابق شوہر سے چار بچے ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اس کے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کے واقعے کو آٹھ روز گزر چکے ہیں، لیکن زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے اور اس کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو سونپ دیا گیا ہے جو عابد کے ساتھی شفقت سے جیل میں تفتیش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے آٹھ روز گزر جانے کے باوجود متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند نہیں کیا گیا ہے، جس کے لیے پولیس نے علیحدہ ٹیم بنا دی ہے جو خاتون کا بیان قلم بند کرے گی جو قانونی طور پر اس کیس کو آگے بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہے۔

  • مجھے ڈر ہے کہ کہیں پولیس عابد دلے کو پولیس مقابلے
    میں نہ مار دے
    میں چاہوں گا کہ اسے زندہ گرفتار کیا جائے تا کہ یہ
    معلوم ہو سکے کہ اس کی پشت پنہائی کون کر رہا ہے
    مجھے تو اس کے پیچھے پولیس اور نوروں کا ہاتھ لگتا
    ہے — کیوں کہ ماضی میں شہباز شریف سیالکوٹ
    گوجرانوالہ مریدکے کامونکے حافظ آباد فیصل آباد
    وغیرہ کےبدمعاش اور پولیس افسر اپنے مخالفین
    کو دھمکانے اور مروانے کے لئے استعمال کرتا تھا
    عابد باکسر بھی اس کے خاص بندوں میں ایک تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >