قومی ایئرلائن نے 2 سال تک کے بچوں کا سفر مفت کر دیا

قومی ایئرلائن نے 2 سال تک کے بچوں کا سفر مفت کر دیا

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے مسافر اب اپنے ساتھ دو سال کے بچے کو بنا کسی اضافی کرائے کے اندرون ملک  لےجا سکیں گے، لیکن بچوں کا نام بچوں کے والدین کی جانب سے ٹکٹ پر دینا لازمی ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دو سالہ بچے کو اندرون ملک سفر پر مفت اپنے ساتھ لیکر جانے کی سہولت اکانومی اور ایگزیکٹو کلاس پر بھی دستیاب ہوگی، اندرون ملک سفر کرنے کے لئے بچے کے والدین کو اپنے ٹکٹ پر 10 فیصد اضافی کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا لیکن نئے فیصلے کے بعد اب وہ بچے کو مفت اپنے ساتھ اندرون ملک کہیں بھی لے جا سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے سفر کے لیے اپنے کرایوں میں نمایاں کمی کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >