بی آر ٹی پشاور کی سروس معطل، بس سٹاپس پر سروس معطلی کے نوٹس آویزاں

آئے روز بی آر ٹی کی بسوں میں آتشزدگی کے مختلف واقعات کی وجہ سے بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر شہریوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے ثقافت شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بس سروس حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کل ماس ٹرانزٹ بورڈ میٹنگ ہوگی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، بی آر ٹی کی بسیں انشورڈ ہیں اور وارنٹی میں ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسیں چلانے کے بعد مختلف فالٹس سامنے آئے ہیں جس کے بعد بی آرٹی بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ حفاظتی طور پر سروس معطل کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بسوں کا ٹرائل کیا تو اس وقت کوئی خرابی نظر نہیں آئی۔

بی آر ٹی سروس معطل ہوجانے کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،بی آر ٹی اسٹاپس پر ’بس سروس معطل ہے‘ کے بورڈ آویزاں کردیئے گئے۔

ترجمان بی آر ٹی کاکہنا ہے کہ عارضی طور پر سروس معطل کرنے کی وجہ بسوں میں آگ لگنے کے واقعات ہیں اور یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >