پاکستان اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں96 فیصد ووٹ لیکر رکن منتخب

 

پاکستان اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں96 فیصد ووٹ لیکر رکن منتخب

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے 54 میں سے 52 ووٹ لے کر کامیاب ہوا ہے۔ پاکستان نے 96 فیصد کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل کی۔

کمیٹی کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ کے اندر بامقصد شراکت کا ثبوت اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور دیرپا ترقی کے اہداف کے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی منصوبہ بندی، پروگرام تشکیل دینے اور اقوام متحدہ کے کام کی کو آرڈینیشن کے طور پر کام کرتی ہے۔

اس کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی سے اقوام متحدہ کے موثر طور پر پروگرام کی تشکیل اور بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے بتایا کہ پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کے بنیادی ادارے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کا صدر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1973 سے اس 34 رکنی کمیٹی کا ممبر ہے دوبارہ انتخاب کے ذریعہ پاکستان بین الاقوامی تعاون کے مشترکہ مقصد اور اقتصادی و سماجی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >