چین نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے خلاف اپنی فتح کا اعلان کر دیا

چین نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے خلاف اپنی فتح کا اعلان کر دیا

9 مہینے کی تگ و دو اور انتھک کوشش کے بعد چینی حکومت نے کورونا وائرس کو شکست دینے اور اپنی فتح کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے چین میں ابھی بھی کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں مگر ان کی تعداد پہلے کی نسبت بہت کم ہے۔

چینی حکومت کے عہدیداروں اور سربراہ سیاسی کمیونسٹ پارٹی نے بھی 9 ماہ کے بعد اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے، دوسری جانب ابھی تک سامنے آنے والے کیسز کے حوالے نے چینی حکومت کا کہنا ہے کہ چونکہ اب کیسز کی تعداد بہت کم ہو چکی ہے لہٰذا اب اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا تھا اس لیے اس پر قابو پانے میں چین غیر معمولی حد تک کامیاب رہا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بیجنگ اب اس کہانی کا ایک ورژن بتانے میں مصروف ہے جس میں کمیونسٹ پارٹی اس کامیابی کا سارا کریڈٹ خود لیتی ہے۔ مگر وہ چینی حکومت کے ابتدائی دنوں میں کیے گئے اقدامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس کے باعث یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا تھا۔

دیگر نقطہ نظر رکھنے والے غیر ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی اپنی پارٹی کے خلاف کسی قسم کی سرگوشی بھی برداشت نہیں کرتی اور اسی طرح سے یہ نظریہ پروان چڑھایا جا رہاہے۔

اس مقصد کے لیے بیجنگ میں قائم میوزیم میں بھی فرنٹ لائن ورکرز اور کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایسی تصاویر اور پورٹریٹ پیش کیے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر اور کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >