ویڈیو: بلاول کے سیکیورٹی گارڈ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کا موبائل چھین لیا

بلاول کے سیکیورٹی گارڈ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی عمران وسیم کا موبائل چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک تقریب یں پہنچے تو وہاں صحافیوں نے بلاول سے سوالات پوچھنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے صحافی عمران وسیم نے بلاول سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق ہونیوالے مشترکہ اجلاس بارے سوال پوچھا۔

سکیورٹی اسٹاف کو عمران وسیم کا سوال کرنا پسند نہ آیا جس پر انہوں نے بدتمیزی کی بلاول بھٹو کے سکیورٹی اسٹاف نے 92 نیوز کے صحافی کا موبائل فون چھین لیا

اس واقعے پر صدیق جان نے طنزیہ ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ اس کی مذمت نہیں کی جائے گی، کیونکہ بلاول کا گارڈ تھا، اور آج کل صحافیوں کو ہراساں کرنے والی والی مہم کے کرتے دھرتے بلاول کے بہت قریب ہیں، ان کو بلاول کی پروموشن کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے، جس کی پروموشن کے لیے پیسے لے رکھے ہوں، اس کی مذمت کرکے بیروزگار ہونا ہے؟؟؟

واضح رہے کہ بلاول کے صحافیوں سے برتاؤ کی متعدد شکایات آتی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اکثر یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ بلاول جس طرح صحافیوں کو دھمکیاں دیتے ہیں اور برا برتاؤ کرتے ہیں اسے میڈیا کیوں رپورٹ نہیں کرتا؟

  • کوئ بات نہیں منوں کےحساب سےعزت ھےتھوڑی سی بےعزتی ھو بھی گئی تو کیاھوگیا۔۔بلاول کولیڈرسمجھ کرسوال کرنےوالوں کےساتھ بلکل درست ھوا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >