سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل شراب لائسنس کیس میں گرفتار

قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو شراب لائسنس کیس میں گرفتار کر لیا ہے، ان پر شراب کا لائسنس جاری کرنے کے عوض کروڑوں روپے کرپشن لینے کا الزام ہے، مذکورہ کیس میں نیب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بھی تفتیش کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ شراب لائسنس اجرا کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی گرفتاری کے بادل گزشتہ ماہ سے ہی ان پر منڈلا رہے تھے، جب انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اہم گواہ بننے کے لیے نیب میں درخواست داخل کی تھی۔

نیب ترجمان کے مطابق شراب لائسنس اجراء کے تمام دستاویزی ثبوتوں پر لائسنس اجازت پر سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے دستخط موجود ہیں جب کہ سرکاری دستاویزات پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کے کہیں بھی دستخط موجود نہیں ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب کے سوالنامے پر جمع کرائے گئے جواب میں موقف اپنایا تھا کہ میرا، صوبائی چیف سیکریٹری یا ان کے پرنسپل سیکرٹری نے شراب کے لائسنس کی منظوری میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

  • یہ ہی حرام خور اشرف گوندل شریف مافیاز کا درباری رہا ہوگا اس کا ماضی چیک کیا جائے تو سب کچھ معلوم ہو جائے گا حرام کا پیسہ تمام شریفوں کے پٹواری غلاموں درباریوں کے لیے جائز ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >