کراچی گلبہار سے 9 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلبہار میں 9 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کا مقدمہ رضویہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ 15ستمبر کو پیش آیا تاہم بچے نے اپنے والدین کو اگلے روز بتایا جس کے بعد والد گزشتہ روز بچے کو تھانے لیکر آئے۔

بچے کا میڈیکل کرالیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد بدفعلی کی تصدیق یا تردید ہوگی، جبکہ بدفعلی کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے اور اسے آج عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، کچھ ہفتے قبل کراچی میں ہی 5 سالہ بچی مروہ کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا اور اسکی لاش ایک کپڑے میں لپیٹ کر کچرا کنڈی میں پھینک دی گئی ۔

پولیس نے کپڑے کی شناخت کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا ڈی این اے اور فنگرپرنٹ میچ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

دوسری جانب گجرپورہ واقعے کا ملزم عابد ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا، ملزم عابد ایک بار پھر پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >