کراچی پیکیج کی ٹائم لائن طے،پہلاکونسا میگاپراجیکٹ منصوبہ شروع ہونے جارہاہے؟

کراچی کے ترقیاتی پیکج کے تحت پہلے منصوبے کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع ہو گا

وزیراعظم کی جانب سے کراچی شہر کے لیے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب اس میں یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں کہ کب کونسا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے بھی کراچی کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کی ٹائم لائن طے کرلی ہے، سندھ حکومت کے مطابق کراچی ترقیاتی پیکج میں شامل پہلا منصوبہ اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کے تحت اکتوبر میں ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

ملیر ایکسپریس وے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائیگا، جبکہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی فیزیبلٹی اور دیگر دستاویزی امور منظور کیے جا چکے ہیں۔

1113 ارب روپے کے کراچی کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کا پہلا منصوبہ رواں سال نومبر میں مکمل ہوگا، کراچی پیکج میں شامل کورنگی ابراہیم حیدری شاہراہ، پیپلزسکوائر نومبر میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

قائد آباد براستہ کورنگی نمائش چورنگی ییلو لائن بس منصوبہ عالمی بینک کی شراکت سے شروع ہوگا۔ ییلو لائن بس منصوبے کے ڈیزائن فزیبلٹی اور دیگر امور پر کام جاری ہے جبکہ ییلو لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد دسمبرمیں رکھا جائیگا۔

  • کراچی کے معاملات پر کوئی سیاست نہ کی جائے اور جلد از جلد 11سو ارب روپے کے منصوبے شروع کر کے ٹائم پر ختم کئے جائیں۔ کراچی سے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا کا خاتمہ ہو گیا ھے جس کی وجہ سے کراچی کی عوام بہت خوش ہیں اور کراچی کے تمام طبقات مل جل کر کراچی کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور بعض تاجر حضرات اور عوام بھی کئی علاقوں میں اپنی مدد آپ کے مختلف پروجیکٹس شروع کیئے ہوئے ہیں اور کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بننے جا رہا ھے۔ انشاء اللہ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >