پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 40فیصد اضافہ

حکومت کی معاشی پالیسیاں رنگ لانا شروع ہوگئیں، رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ہی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے اس عرصے سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست کے 2 ماہ میں مجموعی طور پر ملک میں 22 کروڑ70 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے، اس سرمایہ کاری میں زیادہ حصہ ناروے، مالٹا اور ہالینڈ کے سرمایہ کاروں نے ڈالا ہے، اور تینوں ممالک کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا تناسب 54 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 61 فیصد اضافہ ہوا تھا، اور اس ایک مہینے میں 11 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں اس سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >