ڈرائیور کی مہارت، 15 کلومیٹر تک ریورس گاڑی چلا کر ورکشاپ پہنچا دی

فیصل آباد کی سڑکوں پر ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا ایک شخص کی گاڑی کا پہلا گیئر خراب ہوا تو اس نے ریورس گیئر لگا کر 15 کلومیٹر کا سفر کر ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری کی گاڑی کا اچانک پہلا گیئر خراب ہوگیا جس پر اس نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کا حل نکالا اور گاڑی کو ریورس گیئر میں چلانا شروع کردیا۔

شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر ریورس جاتی یہ گاڑی شہریوں کیلئے دلچسپی کا منظر پیش کررہی تھی تبھی ایک شخص نے اس کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا، گاڑی کے ڈرائیور نے 15 کلومیٹر ریورس گاڑی چلا کر اسے ورکشاپ پہنچا دیا۔

اس سارے واقعے کے دوران ٹریفک پولیس کسی جگہ پر بھی نظر نہیں آئی، کیونکہ ایسے واقعات کسی حادثے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >