فیس بک نے ایف آئی اے کو ڈیٹا تک رسائی دینے پر حامی بھرلی

فیس بک نے ایف آئی اے کو ڈیٹا تک رسائی دینے پر حامی بھرلی

سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے فیس بک نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے پر حامی بھرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سائبر کرائم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ڈیٹا تک رسائی دی جائے گی۔

اس معاہدے کے بعد سائبر کرائم ونگ فیس بک کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرکے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچا سکیں گے، اس سے قبل سائبر کرائم ونگ کسی بھی شکایت کی تحقیقات میں محدود ہوتی تھی کیونکہ فیس بک کسی بھی قسم کے ڈیٹا تک رسائی نہیں دیتا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے کیسز یا تو آگے نہیں بڑھ پاتے تھے یا بند کردیئے جاتے تھے۔

فیس بک کی جانب سے اب ڈیٹا تک رسائی کی حامی بھرنے کے بعد سائبر کرائم ونگ میں ایک متعلقہ افسر کو فیس بک سے رابطے کی ذمہ داری سونپی جائے گی، جو کہ کسی بھی کیس کے حوالے سے درکار معلومات فیس بک سے حاصل کرسکے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >