نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لندن بھجوا دیے گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لندن بھجوادیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن بھجوادیئے تھے، دفتر خارجہ کے مطابق معاملے پر ہائی کمیشن جیسے ہی کسی پیش رفت سے آگاہ کرے گا عدالت کے علم میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں مقدمے کی اگلی سماعت 22 ستمبر اور دیگر سماعتوں پر پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے ساتھ ہی وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو بھجوانے کی بھی ہدایت جاری کی تھی۔

واضح ہو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے پیش ہونے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست کو مسترد کردیا تھا، اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں بھی نواز شریف کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >