سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف ایف آئی اے کو 10ہزار شکایات موصول

مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر قابل اعتراض اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں 10 ہزار شکایات جمع ہو گئیں، مختلف سائٹس پر قابل اعتراض مواد پر ملکی اداروں کا اختیار نہ ہونا تفتیش میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کے علاوہ فرقہ واریت اور مختلف مسالک کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد کے حوالے سے بھی شکایات ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں، جن میں سے کئی مقدمات زیر تفتیش اور متعدد زیر سماعت ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اپنے قوانین ہیں جن پر ایف آئی اے بے بس ہے، شکایت موصول ہونے کے بعد ان کمپنیز سے ریکارڈ حاصل ہونا یقینی نہیں، ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں سورس آف اپ لوڈ اور دیگر تکنیکی معاملات میں معاونت حاصل نہیں ہوتی، وفاقی حکومت کی جانب سے سائبر ایکٹ 2016 کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے نے اس مسئلے کے حل میں تجاویز کی تیاری شروع کردی ہے، سزائیں سخت اور ناقابل ضمانت ہونے سے قابل اعتراض مواد کی بڑی حد تک روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >