گیس بحران پر فردوس شمیم نقوی وزیراعظم سمیت اپنی ہی حکومت پر برہم

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کراچی میں بجلی کے ساتھ گیس کے بحران پر وفاقی حکومت پر برس پڑے،وزیراعظم سمیت پوری وفاقی حکومت کو شرم دلادی، انھوں نے کہا کہ شہریوں کو گیس نہیں مل رہی، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کس کی حکومت ہے،میں اس مسئلے پر شور مچاؤں گا اور شرم بھی دلاؤں گا۔

انھوں نے کہا وزیر اعظم صاحب سنیں، عمر ایوب سنیں، ندیم بابر سنیں میں یہی کہوں گا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، دو سال گزرگئے مسئلہ حل کرو، انھوں نے اپنی ہی جماعت کی کراچی کے مسائل کے حل کیلیے کوششوں کا پردہ بھی چاک کرڈالا اور کہا کہ دو سال گزرگئے لیکن کراچی میں گیس کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

شہرقائد میں عوام پانی ، بجلی، گیس سمیت تمام مسائل کا شکار ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے سندھ حکومت اور وفاق دونوں ہی ناکام ہوچکے ہیں۔

اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >