نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے گا ، مریم نواز نے تصدیق کر دی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کے خطاب کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی تصدیق کردی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب ایک صارف سعود سمیع کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کرنا چاہئے تاکہ اسے پاکستان میں بلاک کرنا ممکن نہ ہو۔

جس کے جواب میں مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں، انشااللہ!

یاد رہے کہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کی تھی ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو نے بتایا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی اور ان سے خیریت دریافت کی ، نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ۔

پیپلز پارٹی کے مطابق نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >