موٹر وے واقعہ: مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے رشتہ دار گرفتار

موٹروے زیادتی کیس: اشتہاری ملزم عابد سے کچھ روز قبل رابطے میں رہنے والے رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال پولیس کی گرفت سے فرار ہے، تاہم پولیس نے کچھ روز قبل عابد ملہی کے ساتھ رابطے میں رہنے والے کچھ قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق ملزم کی قصور میں موجودگی پر آپریشن کے دوران پولیس نے ملزم کے بہنوئی اور اس کے بھائی کو اپنی حراست میں لے لیا ہے، جن  کی شناخت عارف علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی ہے، حراست میں لئے گئے دونوں افراد کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور اشتہاری ملزم عابد نے کچھ روز قبل ہی ان دونوں سے رابطہ کیا تھا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور حراست میں لئے گئے ملزمان کی تصویریں منظر عام پر لائی جا چکی ہیں، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزم کے رشتے دار کچھ روز قبل ہی ملزم عابد ملہی کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ ملزم عابد ملہی پولیس کو متعدد بار چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے، جبکہ ملزم کی سالی سے ملاقات کے دوران مخبری کے باوجود بھی پولیس کے وقت پر نہ پہنچنے پر ملزم پولیس سے صرف 10 فٹ کے فاصلے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >