مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی، آٹا اور چینی مزید مہنگے

مہنگائی کے طوفان نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ستمبر کے تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی اور آٹا ، چینی اور دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کے جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی کی مجموعی شرع 8.71 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر، برائلرمرغی آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، تین میں معمولی کمی اور 26  اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، اعدادوشمار کے مطابق  17000 روپے مہینہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 11.67 فیصد اور 20،000 سے 30،000 تک کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 11.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >