وزیراعظم کی فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان عمران خان جہاں ایک طرف پاکستان کے دیگر شعبوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرتے نظر آرہے ہیں وہیں انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو فلم انڈسٹری کو بحال کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرونا وائرس کی وبا کے باعث بند ہونے والے سینما گھروں اور فلم انڈسٹری کی فوری بحالی سمیت ملک بھر کے سینما گھر کھولنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد بتدریج سینماگھر کھولنے اور کرونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، تاہم وزیراعظم نے اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں کو فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے روشن روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اعلی معیار کا مقامی مواد تیار کرکے پاکستان کی فلمی صنعت کو بہتر بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کے فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بحال اور متحرک کرنے کے مشن پر گامزن ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میزبان اور اداکار فہد مصطفی کا اپنے جاری ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "سر آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں”

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کئی مہینوں سے بند سینما گھر اور پروڈکشن ہاؤسز شدید زبوں حالی کا شکار ہیں، جبکہ بعض اداکار اس مدت کے دوران کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر بھی مجبور ہو چکے ہیں، جو حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >