سی پیک سے 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں، سرمایہ کاری بورڈ

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چین سی پیک کی تعمیر سے پاکستانیوں کے لیے براہ راست 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے ہر شخص کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چین سی پیک کی تعمیر سے پاکستانیوں کے لیے براہ راست 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے ہر شخص کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ 100 ایس ایم ایز نے سی پیک کی تعمیر میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں ملازمتیں فراہم کیں۔

سرمایہ کاری بورڈ حکام نے مزید بتایا کہ سکھر ملتان موٹر وے پروجیکٹ نے اکیلے 29 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جس کی تعمیر کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی تکنیکی ماہرین کو تربیت بھی دی گئی خاص طور پر زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین کو سی پیک کے تحت ملازمت مل رہی ہے۔

اسی طرح تھر بلاک دوم کے منصوبے میں 126 مقامی خواتین کو ٹرک ڈرائیونگ کی نوکریوں پر ملازمت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی تعمیر کے دوران 4 ہزار مقامی افراد کو ملازمت کے مواقع ملے اورآپریشنل مرحلے میں 1270 افراد کو روزگار ملا جبکہ 150 انجینئروں کو تکنیکی تربیت کے لیے چین بھیجا گیا۔

دوسری جانب موبائل کمپنی زونگ کےچیئرمین اور سی ای او وانگ ہوا نے کہا ہے کہ زونگ 4 جی سی پیک پراجیکٹس کو عملی جامہ پہنانے میں بنیادی رابطے فراہم کرنے والے اہم محرک کا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ فلیگ شپ پراجیکٹ خطوں میں ایک طویل عرصے بعدخوشحالی کے مواقع لے کر آرہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >