اپوزیشن نے میری تقریر خود سنسر کروا دی، مولانا فضل الرحمان کے شکوے

جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن کی جماعتوں نے ایک بار پھر ہاتھ کر دیا، مولانا فضل الرحمان اپنی تقریر سنسر ہونے پر ناراض ہوگئے اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور پیپلز پارٹی کی شیری رحمان صفائیاں دینے آ گئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی اپنی تقریر سنسر ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حکومت میری آواز عوام تک لے جانے سے روکتی ہے، اسی طرح آج اے پی سی نے بھی میری آواز کو باہر آنے سے روک دیا ہے، ہم پیپلز پارٹی سے اور اس کے منتظمین سے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی تھی، جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے علاوہ لندن سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

  • مولانا فضل الرحمن کو یہ بات گوارا نہیں کہ انہیں بیک سیٹ پر بٹھایا جائے
    اگر یہ۔کہا جائے کہ دراصل یہ اے پی سی مولا فضل الرحمن کا زور توڑنے کے لئے تھی تو غلط نہیں ہوگا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >