کراچی: ایئرپورٹ رن وے پر اے ایس ایف اہلکار سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا

ندیم نامی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار  کو کراچی ایئر پورٹ کے رن وے پر  زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ندیم کو کسی سانپ نے کاٹا ، بچھو نے یا کسی اور زہریلے جانور نے ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے، یہ ایک حادثہ ہے، ان کی جان بچانے کیلئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیامگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔

ادارہ متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

واقعے سے متعلق ایئر پورٹ مینجر کا کہنا تھا کہ رن کے دونوں اطراف اور اردگرد کے ویران علاقوں میں حشرات کے خاتمے کیلئے اسپرے مہم مسلسل جاری رہتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >