سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دیکر بلائے گئے نوجوانوں سے بدفعلی کا انکشاف

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ، انٹرویو کیلئے آنے والے نوجوانوں سے اسلحہ کے زور پر بدفعلی کا انکشاف

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ اور ویڈیوز انٹرنیشل فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے والے گروپ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گروپ کے کارندوں کو گلستان جوہر اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی فیض اللہ کریجو کے مطابق بدفعلی کے عمل کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ اور ویڈیوز انٹرنیشل پورن ایپلی کیشن پر اپلوڈ کرنے والا گروہ سامنے آ گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق کراچی کال سینٹر جابز کے نام سے گروپ میں شامل ہونے والے پندرہ سالہ نوجوان کے ساتھ زیادتی کی گئی، گروپ کے گرفتار کارندوں نے کئی نوجوانوں سے زیادتی کے واقعات کا انکشاف کر دیا۔

ایف آئی اے افسر فیض اللہ کوریجو کے مطابق اس گروہ کے کارندوں سے ملنے والے موبائل فون سے کئی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، متاثرہ نوجوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے چند روز پہلے رابطہ کیا تھا، نوجوان کو واٹس ایپ پر کراچی کال سینٹر جوبز کے گروپ کے ذریعے نوکری کی پیشکش ہوئی، نوجوان کو انٹرویو کے لیے ڈرگ روڈ پر فلیٹ پر بلایا گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی اور ویڈیو بنائی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ کے کارندے نوجوان کو بلیک میل کر کے ویڈیو اس کے گھر والوں کو بھیج رہے تھے، یہ گروپ ویڈیوز دیگر انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر بھی اپ لوڈ کر چکا ہے، ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کے شواہد اور کئی متاثرہ لوگوں کی درجنوں ویڈیوز ملی ہیں۔

    • جس معاشرے میں سزا اور جزا کا قانون نہ ہو، اگر قانون ہو اور اس ہر عمل نہ ہو، اور اگر عمل ہو بھی تو صرف کمزور پر، تو پھر یہ تو ہوگا۔
      اس سے بھی ذیادہ ہوگا۔

      انسانی فطرت ہے کہ اگر اسکو کسی غلط کام کرنے کے بعد بچ جانے کی اُمید پکڑے جانے کے خوف سے ذیادہ ہو، تو وہ غلط کام کا ہی انتخاب کرتا ہے۔

      معاشرے میں جب پکڑے جانے والوں کی مثال بچ جانے والوں سے ذیادہ ہو جائینگی، تو یہ واقعات خود بہ خود کم ہو جائینگے

  • بیوقوفوں کو پتا ہونا چاہئیے تھا ..ضرور کوئی گربڑ ہے
    صاف لکھا تھا بلکل آسان کام ہے …آپ نے صرف اس پتہ پر آ جانا ہے کرنا کچھ بھی نہیں…جو بھی کرنا ہے ہم کریں گے اور آپکو دس منٹ کام کے سو روپے ملیں گے.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >