فیاض الحسن چوہان کے ویڈیو بیان میں اسلحے کی نمائش، جانئے انکا ردعمل

گزشتہ روز ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر اس اپوزیشن میں کچھ کرنے کی سکت ہوتی تو استعفوں کی لائن لگ جاتی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان استعفے دے کر اسمبلیوں سے مستعفی کیوں نہیں ہو جاتے۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر دیئے گئے اپنے ویڈیو بیان کے دوران صوبائی وزیر کے عقب میں رکھی گئی جدید سیمی آٹومیٹک رائفل دیکھی جا سکتی ہے جسے وہ ویڈیو بیان کے دوران ہٹانا بھول گئے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ رائفل ذاتی دفاع کے لیے کچھ روز قبل ہی اس لیے خریدی کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس اسلحے کا لائسنس بھی موجود ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی فیاض الحسن چوہان کی جان کو خطرہ ہے اور وہ لائسنس یافتہ اسلحے کی نمائش کر رہے ہیں یا پھر وہ اس سے اپوزیشن کو کچھ پیغام دینا چاہتے ہیں۔

  • kis ney MNS ko jali health certificate per NRO diya- kon kis ka sathi hey sab ko peta hey -WHO GAVE FAKE HEALTH CERTIFICATE? WHO APPROVED IT? WHO GAVE NRO? ALL SHOULD BE TRIED. THEY ARE NATIONAL CRIMINALS.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >