پنجاب بھر کی شوگر ملز اربوں روپے کی نادہندہ ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن

پنجاب بھر کی شوگر ملز اربوں روپے کی نادہندہ ہیں،اینٹی کرپشن

محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں پنجاب بھر کی شوگر ملز کے بارے میں اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی شوگر ملیں اربوں روپے کی نادہندہ ہونے کے ساتھ ساتھ گنے کے کاشت کاروں پر سب سے زیادہ ظلم کرنے میں ملوث ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں جو کین کمشنر پنجاب کی جانب سے ڈیٹا موصول ہوا ہے اس ڈیٹا کے مطابق پنجاب کے گنے کے کاشت کاروں پر سب سے زیادہ ظلم شوگر ملوں کے مالکان کر رہے ہیں، گنے کے کسانوں کی مل مالکان کی جانب سے ایک ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ جہاں شوگر ملوں کے مالکان کے ذمے کسانوں کی ایک ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے وہیں شوگر ملوں کی جانب سے غیر قانونی کٹوتیاں اور کاشتکاروں کو گنے کے سرکاری ریٹ سے کم ادائیگیاں کی گئیں، جس سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن کو پنجاب بھر سے شکایات موصول ہوئی ہیں، جس کے مطابق شوگر ملز کسانوں کی تین ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں صوبے بھر سے شوگر ملوں کے خلاف روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے مل مالکان کی ریکارڈ سمیت باری باری طلبیاں کی جارہی ہیں،  محکمہ اینٹی کرپشن تحقیقات مکمل کرنے کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنے لائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >