دادو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا 22 سالہ بیٹا کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک

تفتیشی اداروں کی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع دادو کا بیٹا جس کی عمر22 سال ہے وہ کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک بن گیا ہے، جس کے بعد ایف بی آر نے اے ڈی سی ون کے خلاف جانچ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق محکمہ ریونیو کا افسر اور مذکورہ اے ڈی سی ون بے نامی جائیدا کا حامل ہے جس نے اپنے بیٹے کے نام پر بھی کروڑوں روپے کے اثاثے بنا رکھے ہیں۔

دوسری جانب اے ڈی سی ون نذیر احمد سومرو کا کہنا ہےکہ بیٹے کو جائیداد اسکی ماں نے دی مخالفین الزامات لگارہے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اے ڈی سی ون دادو نذیر احمد سومرو نے 18 فروری 2017 کو اپنے بیٹے ارسلان کا نام ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرایا اور اسی سال بیٹے کے نام پر 4کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار 865 روپے کی مالیت کے اثاثے ڈکلیئر کیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >