کراچی میں دکان مالک کی غفلت دو بچوں کی جان لے گئی

کراچی کے علاقےنارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ، پانی کی ٹینکی میں گر کر ڈوبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے، علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ دکان کے مالک کی غفلت سے دو بچوں کی جان گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دکان کے مالک نے دکان میں پانی کا ٹینک بنایا ہوا ہے، دکان پر نہ کوئی شٹر ہے اور نہ ہی دروازہ ہے، جبکہ پانی کے ٹینک پر ڈھکن کے بجائے گتہ اور فوم رکھا ہوا تھا۔

ایک علاقہ مکین کے مطابق کچھ روز قبل ایک بچہ گرگیا تھا جبکہ اہلِ خانہ جگہ جگہ ڈھونڈتے رہے، گزشتہ روز دوسرا بچہ گرا تو اس کو نکالنے کے دوران پہلے بچے کی لاش ملی۔

اہل علاقہ کے مطابق ٹینکی کا ڈھکن تین چار بار چوری ہو چکا ہے، ڈھکن چوری ہونے کے بعد دکان کے مالک نے اس کی جگہ گتہ اور فوم رکھ دیا تھا۔

بیس ستمبر کو ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کا نام محمد ولد قاری سلیم جبکہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے بچے کا نام اظہار بتایا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >