اے پی سی کا شور بہت تھا مگر وہ وزیراعظم کو کوئی چیلنج نہیں دے سکی،مائیکل کوگلمین

دی ولسن سنٹر کے ایشیا پروگرام میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ذمہ داریاں نبھانے والے مائیکل کوگلمین نے اپنے ٹویٹ میں اپنا لکھا گیا ایک آرٹیکل شیئر کیا جس میں وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم کہیں نہیں جا رہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے پاکستانی وزیراعظم بن جائیں جو کہ کامیابی کے ساتھ اپنی مدت پوری کریں گے۔

مائیکل نے اپنی ٹویٹ میں گزشتہ ماہ لکھے گئے اپنے آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بڑھا چڑھا کر تو نہیں بولیں گے مگر اس اپوزیشن کی اے پی سی کا جتنا شور سنا جا رہا تھا اے پی سی اتنا نہیں کر سکی۔

مائیکل کوگلمین نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اپوزیشن اپنی اے پی سی کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کو کوئی چیلنج نہیں دے سکی اور عمران خان سیاسی اعتبار سے کافی مضبوط ہیں۔

مائیکل نے مزید لکھا کہ مستقبل قریب یا بعید میں عمران خان کی حکومت کی مدت پوری ہونے سے وہ اس حکومت کو کہیں جاتا نہیں دیکھ رہے۔

مائیکل کوگلمین نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ رواں سال اپریل میں سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ جون تک موجودہ حکومت نے اگر بہتر اقدامات نہ کیے تو حکومت ختم ہو جائے گی مگر وہ جون آیا اور گیا مگر تحریک انصاف کی حکومت اب بھی قائم ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >