شہبازشریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی گزشتہ دنوں عسکری قیادت سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف سے میٹنگ کی بات پبلک ہوگئی ہے تو میں اس بات سے انکار نہیں کرتا ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے ہوئی، اِس ملاقات میں گلگت بلتستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ جیل جائیں یا نہیں،آل پارٹیزکانفرنس کےفیصلوں پرعمل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جھوٹے وعدوں سے عوام تنگ آچکے ہیں، اقتدار ملا تو پھر عوام کی خدمت کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ہماری پارٹی متحد ہے، انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن موجود ہے، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل ہوگا۔ ہم پر جبر کیا جا رہا ہے، گندا انتقام لیاجا رہا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ اور اندھے انتقام کی پیاس نہیں بجھ رہی۔ ہمیں دبانے کی کوشش ہورہی ہے

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے دوسرے روز خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق عسکری قیادت اور پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملکی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے گذشتہ ہفتے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور دیا ہے۔ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے نیب کی کاروائیوں، الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ملاقات میں فوجی قیادت نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی تاہم فوج کاملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں اور اس کے علاوہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔

  • Bade miya to bade miya Chote miya Subhan Allah…..😃😁😁😂😂🤣🤣🤣🤣
    Desi Nelson Mandelas…..Baap, Beti & Chacha…What a comedy of errors.
    Joke of the Century….😜😜😜😜


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >