ارمی چیف جنرل باجوہ کا پاک فوج میں شامل کئے گئے نئے ٹینک وی ٹی 4 کی فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا ہے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے جہلم کے قریب پاک فوج کے فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں جدید ترین تھرڈ جنریشن چینی ساختہ ٹینک وی ٹی -4 کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ٹینک کا کسی بھی جدید ٹینک سے موازنہ کیا جاسکتا ہے، اس ٹینک کا دفاع اور فائرنگ میں کوئی اور ثانی نہیں ہے، آرمی چیف نے اس ٹینک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، اور ان تمام چلینجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔


آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسرا ن کی کارکردگی اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وی ٹی -4 کے پاکستان کے دفاع میں اضافے سے آرمڈ کور کی صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے، اور یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرے گی۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >