وفاقی کابینہ اجلاس: 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

وفاقی کابینہ اجلاس: 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں 17 نکات تھے

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کو لگنے والے انجکشن کی قیمت میں اور 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو بڑھانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کو لگنے والے انجکشن کی قیمت میں کمی اور جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتیں مزید بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

کرونا وائرس کی ویکسین کی تعارفی قیمت بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ویسے عالمی تناظر میں کرونا وائرس کی ویکسین کی تعارفی قیمت دس ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے لیکن پاکستان میں ویکسین کی تعارفی قیمت 8400 روپے رکھی گئی ہے۔

دوسری طرف وزارت صحت کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جن ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات اور اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔ ڈرگ پالیسی 2018 میں ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>