حساس معلومات لیک ہونے پر ایس ای سی پی کا ملوث افسران کے خلاف ایکشن

حساس معلومات لیک ہونے پر ایس ای سی پی کے چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے انتہائی حساس معلومات اور ڈیٹا لیک ہونے پر سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن(ایس ای سی پی) کے سربراہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئر مین ایس ای سی پی کی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو حساس معلومات لیک ہونے سے متعلق انکوائری سے آگاہ کیا۔

تاہم اس کے بعد وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے معلومات لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا اور تجویز دی کہ ڈیٹا لیک ہونے کی انکوائری رپورٹ پبلک کردی جائے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آج ایس ای سی پی کے چیئرمین کو طلب کیا ۔

ایس ای سی پی چئیرمین نے وزیراعظم عمران خان کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق ایس ای سی پی نے ڈیٹا لیکس میں مبینہ طور پر ملوث 10افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،ان میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں جبکہ دیگر افسران کا تعلق آئی ٹی ونگ اور مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق جن10ملازمین کو ڈیٹا لیک میں ملوث قرار دیا گیا ، یہ افسران سات روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔تحریری جواب ملنے کے بعد انکوائری کمیشن تمام افسران کو سنے گی۔

یاد رہے کہ ایس ای سی پی کے کچھ حساس ڈیٹا کی مبینہ طور پر میڈیا میں لیک ہونے کی باز گزشت گزشتہ چند دنوں سے جاری تھی جس پر ایس ای سی پی کی جانب سےان الزامات کی تردید بھی سامنے آگئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویب سائٹ پر ڈیٹا کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

  • ن لیگ کے وفادار جس جس ڈیپارٹمنٹ آفس میں ہیں ان کو چیک کیا جائے کہ ان حرام خوروں کی وفاداریاں ریاست کے ساتھ ہیں یا نورے کے ساتھ۔ یہ بہت اہم کام ھے جو کہ ریاست کو فوراً دیکھنا ھے کیونکہ اب نورے بٹ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >