بابا گرو نانک کی برسی، سکھ انتظامی کمیٹی نے آرمی چیف کو ہیرو قرار دے دیا

بابا گرو نانک کی برسی، انتظامی کمیٹی نے آرمی چیف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ہیرو کا قرار دے دیا۔

کرتارپور میں بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کا آج چوتھا اور آخری دن ہے، بابا گرو نانک کی برسی کے موقع پر دنیا بھر سے سکھ آتے ہیں اور مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں، تاہم تقریبات کے آخری دن انتظامی کمیٹی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دے دیا۔

گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بابا گرونانک کے 481ویں یوم وفات کے موقع پر جہاں سکھ برادری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کر رہی ہے وہی بھارتی حکومت کے سکھ زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کے ذریعے زائرین کو آنے کی اجازت دینے کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھا گیا لیکن بھارت نے زائرین کو آنے کی اجازت نہ دی۔

بابا گرو نانک کی 3روزہ برسی کی تقریبات میں دنیا بھر کے سکھوں نے شرکت کی اور اس موقع پر زائرین کی سہولیات کے لئے کئے گئے انتظامات کو سراہا گیا۔

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری کو کھولنے میں بھی آرمی چیف جنرل باجوہ کا بہت کردار ہے۔ جب نوجوت سنگھ سدھو پاکستان آئے تو آرمی چیف نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ہی کرتاپور راہداری کو کھول دیا جائے گا تاکہ بھارت کی سکھ برادری گوردوارہ دربار صاحب میں جاکر عبادات کرسکے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >