مظلوم کشمیریوں کے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر وزیراعظم کا ترک صدر کو خراج تحسین

مظلوم کشمیریوں کے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب ایردوان کے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پرانہیں خراج تحسین، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اہلِ کشمیر کے حقوق کیلئےآواز بلند کرنے پر میں صدر ایردوان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ترکی کی حمایت کشمیریوں کے حق خوداردایت کی جدوجہد کو مزید مستحکم کرے گی۔

گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر ایک بار پھر سے آواز بلند کی ، اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جنت نظیر مقبوضہ وادی کے انضمام اور جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام نے مسئلہ کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے جس کا فوری حل ضروری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر ہراساں نہیں ہوں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کسی بھی ملک کو عالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے امتحان ہے۔ اقوام متحدہ کو چھوٹے ملکوں کے ساتھ انصاف اور باہمی احترام سے کھڑا ہونا چاہئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >