پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر نجی چینل کے صحافی کو گرفتارکرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے پولیس نے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے رپورٹر احتشام کیانی کو گرفتار کرلیا

عدالتی رپورٹنگ کرنے والے صحافی معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے علم میں لے آئے اور بتایا کہ پولیس حکام کہتے ہیں کہ رپورٹر کو ججز کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔

عدالت کے طلب کرنے پر ایس پی نے مؤقف اختیار کیا کہ رپورٹر نے راستے میں گاڑی کھڑی کی اور ہٹانے سے انکار کیا جس کی وجہ سے ججز کی گاڑیوں کے لیے راستہ بند ہوا۔ رپورٹر کی گاڑی نے لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کررکھی تھیں۔

ایس پی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا کیونکہ اس نے شناخت ظاہر نہیں کی تھی اور گاڑی کو ہٹایا۔

ایس پی کے مطابق رپورٹر سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا، حراست میں لیے گئے رپورٹر کو رہا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ رپورٹر احتشام کیانی نے بتایا کہ ایس پی زبیر شیخ کے حکم پر ان پر تشدد کیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >