پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اقدار پر عمل کرنا چاہیے،علی محمد خان

پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے اایک مارننگ شو میں ورزش کے سیگمنٹ کی ویڈیو شیئر کرنے پر معروف صحافی انصار عباسی کو تنقید کا سامنا ہے، جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اقدار پر عمل کرنا چاہیے،

علی محمد خان نے صحافی انصار عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ایسی چیزوں کی اجازت نہیں دیتا، کسی جگہ یہ حد بندی ضروری ہے کہ ہم کس حد تک لبرل اور مغربی بن سکتے ہیں،قومی نیٹ ورک ہونے کے ناطے پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اقدار پر عمل کرنا چاہیے،مدینہ کی ریاست کے تصور کو اس کی روح کے ساتھ اپنایا جانا چاہیے۔

دو روز قبل معروف صحافی انصار عباسی نے ٹوئٹر پر پی ٹی وی کے مارننگ شو کی ویڈیو شیئر کی تھی،ویڈیو میں ایک خاتون ورزش کررہی تھی اور انہیں ایک مرد کی جانب سے ہدایات بھی دی جارہی تھیں،جس پر انصار عباسی نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران، وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کو مینشن کیا اور لکھا کہ یہ پی ٹی وی ہے،جس پر انصار عباسی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور حمایت بھی کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر ورزش اور اشتہاری بورڈز پر بھی خواتین کی تصویر آپ کو دلبرداشتہ کرتی ہے تو آپ کو حقیقت میں نفسیاتی تھراپی اور مشورے کی ضرورت ہے

،جس پر انصار عباسی نے جواب دیا تھا کہ آپ ایسی حکومت کا حصہ ہیں جو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر نو کا دعویٰ کرتی ہے،کیا آپ وضاحت کریں گے کہ قرآن و سنت یا آئین پاکستان کی روشنی میں آپ کس چیز کی حمایت کرتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >