سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے استعفیٰ کیوں دیا؟ 9ماہ بعد بتا دیا

سابق چیئرمین ایف بی آر نے اپنے عہدے سے استعفے کے بعد پہلی بار کسی پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں ایف بی آر میں افسر شاہی ہضم نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تبدیل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ملنے والا، جب تک اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل نہ کیا جائے جو کوئی بھی آ جائے اس سسٹم کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ شبر زیدی نے کہا کہ مجھے اسلام آباد کی بیوروکریٹک آب و ہوا راس نہیں آئی۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میں اپنے ساتھ چلنے والے پروٹوکول سے بیزار تھا، میرے ساتھ رینجرز کی دو گاڑیاں ہوا کرتی تھیں جنہیں بار بار منع کرنے کے باوجود بھی وہ میرے ساتھ ساتھ چلتے تھے، شبرزیدی نے کہا کہ میں ان سے کہتا کہ مجھے پروٹوکول کی ضرورت نہیں مگر وہ کہتے کہ یہ ہماری ڈیوٹی ہے ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا کہ میرے اہل خانہ نے اور میں نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی سیاسی یا انتظامی عہدہ نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا اس استعفے کی وجہ سے عمران خان کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکنے پر زیادہ شرمندگی ہے۔

سابق چئیرمین ایف بی آرنے بطورايف بی آرچيئرمين اپنی کارکردگی کو10 ميں سے 5 نمبر دیئے، انہوں نے کہا کہ ادارے میں جونیئر افسروں کو تبدیلی نہیں سرکاری نوکری اور پوسٹنگ عزیز ہے، ہمیں نوجوان افسروں میں سرکاری نوکری کے حوالے سے پیدا شدہ مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا۔

ملکی ریونیو کے نظام پر بات کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی طرز کا پاکستان ریونیو سسٹم بنانا چاہیے جو کہ سرکاری نہیں ہونا چاہیے، پھر ہی سرکاری نوکری کا مائنڈ سیٹ بدلے گا۔

    • ایف بی آر کے ملازمین کو وارننگ دی جائے آگر کارکردگی صحیح نہ کی تو تمام ایف پی آر کے لوگوں کو فارغ کر دیا جائے جو کارکردگی نہ دیکھائے

  • پاکستان کے جاہل میڈیا سے عوام کی کب جان چھوٹے گی پاکستان ایسی دن ترقی کی جانب رواں دواں ہو جائے گا دنیا کے بہت سے ممالک میں پروفیشنل جاب پر آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ھمارا میڈیا ذاتیات پر اجاتا ھے بھائی چھوڑ دو شبر زیدی بہت شریف نفس انسان معلوم ہوتے ہیں اللہ ان کو صحت و تندرستی نصیب فرمائے آمین ثم آمین بہت آچھے انسان لگ رھے ھیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >